جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی وزیر دفاع کا ٹیلیفونک رابطہ

راولپنڈی :آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔دونوں رہنماؤں نے افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا پر تبادلہ خیال کیا۔ترجمان پینٹاگون کے مطابق امریکی وزیر دفاع نے افغان امن عمل میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔علاقائی استحکام کی اہمیت پر بھی بات چیت کی گئی، ترجمان پینٹاگون کے مطابق امریکی وزیر دفاع نے پاک امریکا تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔دونوں رہنماؤں نے مشترکہ مقاصد کے حصول کیلئے،، مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔#/s#

اپنا تبصرہ بھیجیں