لورالائی میں دفعہ 144نافذ کر دی گئی

لورالائی: ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن(ر) فیاض علی نے کہا ہے کہ کورونا کے تیسر ے اور خطرناک لہر سے بچنے کیلئے عوام ایس او پیز کی سختی کے ساتھ پابندی کریں لورالائی میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے عوام سرکاری ملازمین ماسک کا ضرور استعمال کریں تاکہ انتظامیہ کو لاک ڈاؤن نہ کرنا پڑے بار بار ہاتھ دھونے اور ماسک سے ہم اس وباء سے بچ سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہما ری زرا سی لاپرواہی سے ہم اپنی جان گنوا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ کورونا ایس او پیز پر پہلے سے زیادہ سختی کی ضرورت ہے ملک میں سو سے دو سو لوگ روزانہ اس بیماری سے انتقال کر رہے ہیں جو کہ ہمارے لیئے لمحہ فکریہ ہے لوگ اسکو سنجیدگی سے نہیں لے رہے جس سے کورونا بڑی تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے انہوں نے کہا کہ یک دم بائیس کروڑ عوام کو کورونا ویکسین نہیں لگائے جاسکتے مرحلہ وار اس ویکسین کو لگانے کا کام جاری ہے جس میں مزید وقت لگ سکتا ہے اس وقت اسکا واحد علاج ایس او پیز کی پابندی ہے انہوں نے کہا کہ کورونا وباء کی وجہ سے پورے ملک اور خصوصی طور پر لورالائی میں بھی ترقی کے عمل پر اسکا اثر ضرور پڑا ہے انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبے کسی بھی علاقے کی ترقی و خوشحالی میں بنیادی کردار کے حامل ہوتے ہیں کورونا کی تیسری لہر کے باوجود ضلع میں ترقیاتی منصوبوں کی رفتار اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرونگا یہ عوام کی امانت ہیں اور عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے ہی تعمیر کیئے جارہے ہیں سرکاری آفیسران ان منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے دن رات ایک کریں انہوں نے کہا کہ منصوبوں میں ناقص میٹریل کے استعمال کی سختی کے ساتھ ممانعت ہے میں جاری منصوبوں کا خو د زاتی طور پر وزٹ کر رہاں البتہ اگر عوام کو ان منصوبوں کے معیار پر کوئی شک و شبہ ہوا تو وہ اپنا قومی فرض سمجھ کر مجھے ضرور آگاہ کریں انہوں نے کہا کہ سرکاری پیسے کے ایک ایک پائی کا ضیاع قومی خیانت تصور کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ سرکاری آفیسران خود کو عوام کے خادم ثابت کریں اور عوام کے اعتماد کو کھبی مجروح نہ ہونے دیں بد اعتمادی سے منصوبوں کی افادیت کم ہوجاتی ہے انہوں نے کہا کہ سرکاری آفسیران اپنی ڈیوٹیوں پر حاضر رہے میں کسی بھی وقت اچانک وزٹ کر سکتا ہوں عملے سمیت آفیسران کی غیر حاضری کو کسی صورت برداشت نہیں کرونگا اور انکی تنخواہوں کو بھی بند کیا سکتا ہے لہذا ڈیوٹی کو قومی فرض سمجھ کر اسکی ادائیگی کریں اور خود ااور عوام کو زحمت و تکلیف سے بچنے کیلئے اپنے فرائض کی بجا آوری جاری رکھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں