کورونا: بلوچستان بھر میں مکمل لاک ڈاؤن، چھوٹے بڑے بازار مکمل بند رہے

کوئٹہ: کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں مکمل لاک ڈاؤن رہا چھوٹے بڑے بازار مکمل طور پر بند رہے،تاجروں کا حکومت سے تعاون مگر لاک ڈاؤن کا طریقہ کار طے کر نے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق حکومت بلوچستان کی جانب سے اعلان کردہ ہفتہ وار لاک ڈاؤن کے سلسلے میں جمعرات کو کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں لاک ڈاؤن رہا جس کے دوران تمام چھوٹے بڑے بازار اور کاروباری مراکز بند اور معمولات زندگی معطل رہے دن بھر پور اور انتظامیہ کی جانب سے شہر کی شاہراہوں پر گشت کیا گیا اور لاک ڈاؤن کی پاسداری کو یقینی بنایا گیا اس حوالے سے رابطہ کرنے پر انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم آغانے بتایا کہ کورونا وائرس کے دوران تاجر تنظیموں نے ہر قدم پر حکومت کے ساتھ تعاون کیا ہے اور جمعرات کو بھی تاجروں کی جانب سے لاک ڈاؤن کے معاملے پر تعاون کیا گیا انہوں نے کہا کہ ہمیں حکومت اور انتظامیہ کے طریقہ کار پر اعتراض ہیں ہمارا مطالبہ ہے کہ تاجروں کو اعتماد میں لیکر فیصلے کئے جائیں تو انکے بہتر نتائج مرتب ہوسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ تاجروں نے لاک ڈاؤن میں حکومت کا ساتھ دیا ہے ہم سمجھتے ہیں کہ لاک ڈاؤن سب کے مفا د میں ہے مگر انتظامیہ تاجروں کے ساتھ بیٹھ کر طریقہ کار طے کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں