گورنربلوچستان امان اللہ یسین زئی کو تبدیل کئے جانے کا امکان

کوئٹہ(سٹاف رپورٹر)گورنر بلوچستان امان اللہ یسین زئی  کو تبدیل کئے جانے کا امکان،،وفاقی حکومت نے نئے گورنر کیلئے پی ٹی ائی کے پارلیمانی اراکین سے نام مانگ لئے،پی ٹی ائی کے پارلیمانی اراکین نے پی ٹی ائی کے صوبائی صدر  ڈاکٹر منیر بلوچ،،، ہمایوں جوگیزئی اور ظہور آغا کے ناموں پر غورشروع کردیا زرائع کے مطابق  پی ٹی آئی بلوچستان  کے پارلیمانی اراکین نیگذشتہ روز  وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے کوئٹہ میں ملاقات کے دوران  گورنر بلوچستان  امان اللہ یسین زئی  کی تبدیلی کا مطالبہ  بھی کیا تھا اور ان سے کہا تھا کہ کے پی کے،،،پنجاب اور سندھ کی طرح بلوچستان میں بھی پارٹی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو    گورنر بنایا جائے،،جس پر  وزیر اعظم عمران خان نے پی ٹی ائی کے پارلیمانی اراکین سے نئے نام مانگ لئے،،،،ذرائع نے بتایا ہے کہ نئے ناموں پر غور کیلئے پی ٹی آئی کے پارلیمانی اراکین کا اجلاس جاری  ہے،،گورنر کیلئے پارلیمانی اراکین  جن ناموں پر غور  کررہے ہین ان میں پی ٹی ائی کے صوبائی صدر ڈاکٹر منیر بلوچ،پارٹی رہنما ہمایوں جوگیزئی اور ظہور آغا کے نام شامل ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں