بلوچستان، کورونا کے 160نئے کیسز، ایک مریض انتقال کرگیا

کوئٹہ: بلوچستان میں کورونا وائرس سے مزید ایک مریض انتقال کرگیا جبکہ وائرس کے 160نئے کیس رپورٹ صوبے میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح.90 17فیصد کوئٹہ میں شرح 22.2فیصد ریکارڈ کی گئی، محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جمعرات کو صوبے میں 894افراد کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 160میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ 450کے نتائج آنے باقی ہیں صوبے میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 22278ہوگئی جن میں سے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 62افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد 1452ہوگئی ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں جمعرات کو مثبت کیسز کی شرح 17.90فیصد رہی جبکہ کورونا وائرس کے باعث ایک اور مریض کے انتقال سے اموات کی تعداد 234ہوگئی ہے رپورٹ کے مطابق صوبے کے تعلیمی اداروں میں 92افراد کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 9میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔رپورٹ کے مطابق کوئٹہ میں وائرس کے پھیلاؤ کی شرح 22.2فیصد رہی جبکہ کوئٹہ میں 141، خضدار سے 9،لورالائی اور مستونگ،گوادر،سوراب سے دو،دو جبکہ کیچ اور پشین سے وائرس کا ایک ایک کیس رپورٹ ہوا

اپنا تبصرہ بھیجیں