آخری سوویت مارشل یازوف 95سال کی عمر میں انتقال کرگئے
ماسکو:روس کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ سابق وزیر دفاع اور سوویت یونین کے آخری مارشل دیمیتری یازوف شدید اور طویل علالت کے بعد 95 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔منگل کووزارت کی نشریاتی سروس زوزہڈا نے کہا ہے کہ یازوف کو 1942میں لیفٹیننٹ کا عہدہ دیکر کر ایک چھوٹی پلاٹون کا کمانڈر مقرر کیا گیا۔اکتوبر1962میں سوویت یونین اور امریکہ کے مابین کشیدگی جسے کیوبا میزائل بحران کہا جاتا ہے کے دوران وہ کیوبا میں موٹرسائیکل رائفل رجمنٹ کی منتقلی کے انچارج تھے۔سوویت یونین میں واپسی کے بعد انہوں نے مشرق بعید کے فوجی ضلع کی کمان سنبھالی، یازوف نے 1987سے 1991 تک سوویت یونین کے وزیردفاع کی حیثیت سے خدمات سرانجام دیں۔یازوف سوویت یونین کے آخری فوجی رہنما تھے جنہیں ملک کے سب سے بڑے مارشل کا درجہ دیا گیا۔
Load/Hide Comments