پشاور : کالعدم تنظیم کیلیے چند جمع کرنے والے 3 ملزمان گرفتار

محکمہ انسداد دہشت گردی(سی ٹی ڈی) کے مطابق پشاور میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گردگرفتار کیےگئے اور ان سے ایک لاکھ روپے سے زائد رقم بھی برآمد کرلی گئی۔سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردکالعدم تنظیم کےلیے چندہ اکٹھا کر رہےتھے، ملزمان سے ایک لاکھ روپے سے زائد چندے کی رقم ، موبائل فون اورلیٹر پیڈز بھی برآمد کرلیے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں