حکومت کا ایل پی جی کی قیمت میں مزید27روپے فی کلوکمی کا اعلان

اسلام آباد:حکومت کی طرف سے رمضان اور عید کا تحفہ۔ ایل پی جی مزید سستی، صرف 2دن میں پاکستانی ایل پی جی پروڈیوسر او جی ڈی سی ایل نے اوگرا کی مقرر کردہ پیدارواری قیمت سے مزید27روپے فی کلوکمی کا اعلان کر دیا۔سرکاری پیداواری ادارہ او جی ڈی سی ایل (OGDCL)نے اوگرا کی مقرر کردہ پیداواری قیمت 74,223.47روپے کو کم کر کے 47,000مقرر کردی۔ اوگرا نے 133روپے فی کلو،1,572روپے گھریلو سلنڈر، اور6,050 روپے کمرشل سلنڈر کی قیمت مقرر کی تھی۔ایل پی جی اوگرا کی مقرر کردہ قیمت سے تقریباً25روپے فی کلو،300روپے گھریلو سلنڈر اور 1250روپے کمرشل سلنڈر سستی ہو گئی۔ایل پی جی پیداروای قیمت میں 27روپے فی کلو کمی کے بعد اب مارکیٹ میں قیمت 110روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر 1270روپے اور کمرشل سلنڈر 4794روپے دستیاب ہے۔ ایل پی جی انڈسٹریزایسوسی ایشن پاکستان کے چیئرمین عرفان کھوکھر کا کہناہے کہ صرف 2دنوں میں سرکاری پیداواری ادارہ او جی ڈی سی ایل (OGDCL)نے اوگرا کی مقرر کردہ پیداواری قیمت سے 27مزیدروپے فی کلو کم کردی۔ آئندہ چند روز میں مزید کمی متوقع ہو گی۔ایل پی جی اوگرا کی مقرر کردہ قیمت سے تقریباً25روپے فی کلو،300روپے گھریلو سلنڈر اور 1250روپے کمرشل سلنڈر کمی ہوئی۔انھوں نے کہا کہ زمینی راستے سے درآمد کی جانے والی ایل پی جی کی وجہ سے ایل پی جی کی قیمت میں حیرت انگیز کمی واقع ہو ئی۔ایل پی جی کو مزید سستا کرنے کے لیے ایل این جی کی طرح ایل پی جی پر لگے تمام ٹیکسس کا خاتمہ کیا جائے۔ایل پی جی پٹرول و ڈیزل کے مقابلے میں 60 فیصدسستی اورسی این جی سے 10 فیصدسستی اور ماحول دوست فیول ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں