پرنس محی الدین بلوچ انتقال کر گئے
کراچی (انتخاب نیوز) خان آف قلات میر احمد یار خان کے فرزند سابق وفاقی وزیراورتحریک اتفاق برات کے سربراہ پرنس محی الدین بلوچ جمعرات کی شام کراچی کے اسپتال میں انتقال کرگئے وہ گزشتہ چند دنوں سے علیل تھے جس پر انہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھاگردوں کے عارضہ میں مبتلا تھےاور دیگر بیماریوں کی وجہ سے وفات پا گئے ان کی عمر80برس تھی ان کی تدفین آج بعد از نماز ظہرشاہی قبرستان قلات میں ہوگئ .
پرنس محی الدین خان آف قلات میرسلیمان داود جان احمدزئی کے چچا و سسرسابق صوبائی وزیر پرنس احمد علی کے والد اور وزیراعلی بلوچستان جام کمال کے ماموں تھے.
Load/Hide Comments


