کوئٹہ، بی اے ایس ایف کے زیر اہتمام جام کمال صاحب کے حمایت میں ریلی

کوئٹہ ( سٹاف رپورٹر ) بلوچستان عوامی سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام فیڈریشن کے صوبائی صدر رحمت اللہ کاکڑ کی سربراہی میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی حمایت میں کوئٹہ میں ریلی نکالی گئی جس کے شرکاء نے مختلف شاہراہوں پر گشت کرنے کے بعد پریس کلب کے باہر پہنچ کر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے رحمت اللہ کاکڑ و دیگر نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال عالیانی ایک ایماندار اور قابل وزیراعلیٰ ہے جنہوں نے صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے ، صوبے کے تمام اضلاع میں بلاتفریق ترقیاتی منصوبے شروع کئے گئے ہیں جس کے نتیجے میں ان کی مقبولیت میں آئے دن اضافہ ہورہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ کے کے خلاف ہونے والی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ، سردار یار محمد رند ، قدوس بزنجو اور صالح بھوتانی کی گٹھ جوڑ کامیاب نہیں ہوگی ۔واضح ریے ک بلوچستان میں دفعہ 144لگا ھوا لیکن شاھد یہ حکومتی پاریوں کیلئے نہیں ھے بحرحال تمام مظاہرین بغیر ماسک کے تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں