مقامی بااثرسیاسی لوگ اور لینڈ مافیاملکربلیک میل کررہے ہیں،بحریہ ٹاؤن کراچی

کراچی (انتخاب نیوز) بحریہ ٹاؤن انظامیہ نے سوشل میڈیا پر گردش کرتی ہوئے ویڈیوز اور الزامات کی مکمل تردید کرتے ہوئے کہا کہ بحریہ ٹاؤن کبھی کسی زیادتی یا غیر قانونی سر گرمی کا حصہ بنا ہے اور نا مستقبل میں ایسی سرگرمی میں شامل ہوگا۔در حقیقت وہاں کے مقامی با اثر سیاسی لوگ اور لینڈ مافیا مل کر بحریہ ٹاؤن کو بلیک میل کررہے ہیں۔ اپنے سیاسی اور مالی مفادات کی خاطر بحریہ ٹاؤن کراچی کو قانونی طور پر الاٹڈ زمین پر قبضہ کر کے غیر قانونی پلانس بناکر بیچا جارہا ہے گردش کرتی ویڈیوز میں واضح ہے کہ یہ کسی آبادی کے قریب نہیں اور نہ ہی یہاں کوئی گھر ہے جسکو گرایا گیا ہو بلکہ یہ وہ زمین جہا پر یہ مافیہ پلاٹس کی کٹنگ کرکے بیچنے کی غیر قانونی کاووائی میں مسروف ہیں قانونی طور پر الاٹڈ شدہ زمین کا قبضہ بحریہ ٹوؤن کا حق ہے۔افسوس پیسوں کی خاطر چند معصوم لوگوں کو استعمال کرکے اپنے مزموم مقاصد کو پورا کیا جارہا ہے ارد گرد کے راستے بلاک کیے گئے ہیں گوٹھ سمیت بحریہ ٹاؤن مشینری کو نقل و حرکت سے ناصرف روکا جارہا ہے بلکہ تشدکا نشانہ بنا یا جارہا ہے بحریہ ٹاؤن کراچی نے کسی زمین پر ناجائز قبضہ نہیں کیا ہے اگر کوئی شخص ایک اینچ بھی اپنی ملکیت زمین پر بحریہ ٹاؤن کا قبضہ یا غیر قانونی کام ثابت کردے تو بحریہ ٹاؤن اس کا ذمہ دار ہوگا۔بحریہ ٹاؤن نے پہلے بھی آزادانہ تحقیقات کا سامنا کیا ہے اور اب بھی کرنے کو تیارہے۔بحریہ ٹاؤن نے اپنے قریب کے گوٹھوں میں لوگوں کو روز گار کے موقع فراہم کیے ہیں اور ان علاقوں میں معاشی ترقی پانی بجلی صحت اور تعلیم کے منصوبوں پر کام کررہا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں