عید کے موقع پر میل جول سے گریز کیا جائے، ایچ ڈی پی

کوئٹہ :ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں کابل کے ہزارہ طالبات،بیگناہ و نہتے شہریوں، شہدائے گشتری مچ اور گذشتہ دو دہائیوں کے دوران افغانستان اور پاکستان کے مختلف شہروں میں بے جرم و گناہ صرف اور صرف نسلی، مذہبی، زبان اور عقیدہ کی وجہ سے مارے جانے والے شہدا کے کواحقین ساتھ اظہار یکجہتی اور کرونا وبا کی تیسری و خوفناک لہر کی وجہ سے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنے حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمد کیلئے عیدالفطر انتہائی سادگی کے ساتھ منانے کا اعلان کرتے ہوئے کوئٹہ کے شہریوں صوبے کے اقوام اور ہزارہ قوم سے عید کے موقع پر ہر طرح کے میل جول سے دور رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کرونا کی وبا کے پھیلا روکنے کے سلسلے میں زمہ دارانہ کردار ادا کرنے کی توقع کی گئی بیان میں کہاگیا کہ عوام دہشت گردوں سے اظہار نفرت کیلئے عید سادگی کے ساتھ مناکر یہ واضح کریں کہ نفرتوں کے خلاف متحد ہوکر بیگناہ و بیجرم وخطا مارے جانے والے شہدا کے لواحقین کے ساتھ اور انکے غم میں برابر کے شریک ہے پارٹی نے عید کے موقع پر کارکنوں و بہی خواہوں کو تاکید کی کہ وہ پارٹی قیادت اور ایک دوسرے کے ساتھ روایتی عید ملنے سے گریز کرتے ہوئے حکومتی ایس اوپیز کو عملی جامہ پہنائے اس موقع پر پارٹی کی جانب سے صوبے کے تمام اقوام و قبائل، سیاسی قیادت و کارکنان، حکومتی و اپوزیش جماعتوں، کوئٹہ کے شہریوں اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو عید کی مبارکباد دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں