پنجگور، ایک شخص قتل، دو افراد کی لاشیں برآمد

پنجگور:بلوچستان کے ضلع پنجگور میں وشبود اور سرے قلات سے دو افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئیں۔ جبکہ مسلح افراد کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا ہے اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز پنجگور کے علاقے سرے قلات تسپ کے قبرستان سے پلاسٹک میں بند لاش برآمد شناخت کیلئے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی شناخت مجاہد کے نام سے ہوئی ہے مزید کارروائی متعلقہ حکام کررہی ہے۔دریں اثنا پنجگور کے علاقے وشبود میں مقامی کھجور کے باغات میں درخت سے لٹکی نامعلوم شخص کی لاش برآمد لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنجگور منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی شناخت سراج ولد صابر کے نام سے ہوئی ہے دوسری جانب گر مکان میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے نوجوان عزت اللہ کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں