انڈونیشیا،سیلفی لینے کے دوران کشتی الٹ گئی، 7 افراد ہلاک، دو لاپتہ
جکارتہ :انڈونیشیا میں سیلفی لینے کی کوشش کے دوران کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 7 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔انڈونیشیا کے جاوا جزیرے میں 20 سیاح کشتی کے ایک جانب جمع ہو کر سیلفی لے رہے تھے جس کی وجہ سے کشتی توازن برقرار نہ رکھ سکی اور الٹ گئی۔ریسکیو اداروں کے غوطہ خوروں نے 11 افراد کو بحفاظت نکال لیا،7 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں اور2 افراد لاپتہ ہیں۔واقعہ کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔
Load/Hide Comments


