فلسطین: تباہ شدہ مکانات کے ملبے کے درمیان بچے کی سالگرہ

اداکار عمران اشرف نے فلسطین میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں تباہ ہونے والے مکانات کے ملبے پر بچے کی سالگرہ کی تقریب کی تصویر شیئر کردی۔
انسٹاگرام پر عمران اشرف نے حال ہی میں فلسطین کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اللہ سے رحم کی دعا فرمائی۔
تصویر میں ایک خاندان کو تباہ شدہ عمارتوں اور مکانات کے درمیان بچے کی سالگرہ کی تقریب کرتے دیکھاجاسکتا ہے۔
تصویر میں موجود افراد غمگین ہونے کے باوجود بچے کی سالگرہ کا کیک درمیان میں رکھ کر سالگرہ منانے میں مصروف ہیں۔
عمران اشرف نے اپنی تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ یااللہ رحم،اللہ مدد فرما۔
خیال رہے اسرائیل کی جانب سے غزہ پر بدترین بمباری جاری ہے جس کے نتیجے میں 200 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں بچے بھی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں