مودی سرکارمظاہرین کو احتجاج کی اجازت دے،اقوام متحدہ

نیویارک:اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں کشیدہ صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکومت تصادم کو روکے اور مظاہرین کو پر امن مظاہرے کی اجازت دے، اقوام متحدہ نئی دلی پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق بدھ کو سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوترین کے ترجمان کی جانب سے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں کشیدہ صورتحال پر اپنے بیان میں کہا کہ سیکرٹری جنرل یو این نے نئی دہلی کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور مظاہرین کو پر امن طریقے سے مظاہرہ کرنے کی اجازت دی جانی چاہیے۔ سیکرٹری جنرل کی جانب سے موجودہ حالات پر افسوس کا اظہار بھی کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں