جام حکومت ناکام،ریموٹ کنٹرول سے زیادہ کچھ نہیں، بی این پی
خضدار : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی فنانس سیکرٹری بلوچستان اسمبلی میں پارٹی کے پارلیمانی لیڈر رکن صوبائی اسمبلی ملک نصیر شاہوانی،رکن صوبائی اسمبلی ثنا بلوچ، رکن صوبائی اسمبلی ا ختر حسین لانگو اور سردار محمد اسلم میروانی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں جام حکومت جام و ناکام ہوچکی ہے وزیر اعلیٰ کا حکومت پر کوئی گرفت ہر گز نہیں ہے بلکہ وہ ایک ریموٹ کنٹرول سے زیادہ کچھ نہیں ہے معاملات کھیں اور طے ہوتے ہیں حکومتی وزراء و صوبائی اسمبلی کے اراکین میں شدید اختلافات ہیں ان اختلافات کو کب تک دبا کر عوام سے حقیقت حال پو شیدہ رکھا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک روزہ خضدار کے دورہ کے موقع پربلوچستان نیشنل پارٹی ضلع خضدار کے صدر شفیق الرحمن ساسولی کی قیادت میں پارٹی کے ورکروں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ بلوچستان میں سرکاری اسکیمات بطور رشوت استعمال ہورہے ہیں اپوزیشن کے اراکین کو پی ایس ڈی پی میں کوئی اسکیم نہیں دیا جارہا ہے امن و امان کی صورت حال ابتر سے ابتر ہو تی جار رہی ہے بلوچستان کے قبائلی اور پارلیمانی روایات مکمل طور پر پامال کئے جارہے ہیں ہر سو انارکی پھیلی ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ بلوچستان نیشنل بلوچستان کے غریب بزگر اور کچلے ہوئے طبقات کی حقوق کی جدو جہد کو سیاسی فرض تصور کرتا ہے ہم نے ہمیشہ اسمبلیوں اور اسمبلیوں سے باہر طاقت اور مؤ ثر آواز بلند کی ہے بی این پی کے قائد سردار اختر جان مینگل اس وقت بلوچستان کی آواز سمجھی جاتی ہیں قومی اسمبلی میں بلوچستان کے مقدمہ جس طرح سے بلند کیا ہے وہ اس قبل ناممکن تصور کی جاتی تھی سردار اختر جان مینگل کے جدوجہد کی وجہ سے سینکڑوں لاپتہ بلوچ نوجوان جو کئی سالوں سے لاپتہ تھے اپنے گھروں کو لوٹ آئے اور ان کے ماتم زدہ گھروں میں خوشی کی نوید لانے والے عظیم لیڈر عظیم باپ کے عظیم بیٹا سردار اختر مینگل ہیں بلوچ قوم کو ان کی قیادت پر فخر گوادر سے لیکر ڈیرہ بگٹی تک بلوچ راج ان کی قیادت میں مجتمع ہورہے ہیں انشاء اللہ ہم ایک دن بلوچستان کے ساحل اور وسائل کے مالک بن کر اس صوبہ کے لوگوں کی تقدیر بدلنے میں کامیاب ہونگیں اور اس صوبہ کو ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل کردیں گے۔


