بھارت: سمندری طوفان ‘تاؤتے’ سے ہلاکتیں 90 سے زائد ہو گئیں

نئی دہلی:سمندری طوفان ‘تاؤتے’ کی بھارت میں تباہ کاریاں سے ہلاکتوں کی تعداد 90 سے زائد ہو گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں سمندری طوفان کے باعث ڈوبنے والے تیل بردار بحری جہاز سے 26 مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئی،جبکہ 49 افراد کی تلاش ابھی بھی جاری ہے۔سمندری طوفان سے بھارت کی چھ ریاستوں میں تباہ ہوئی، صوبہ گجرات میں 17 ہزار گھر وں کو نقصان پہنچا، مختلف علاقے ابھی بھی بجلی سے محروم ہیں۔40 ہزار سے زائد درخت اکھڑ گئے۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔واضح رہے کہ بھارت میں سمندری طوفان تاؤتے کے باعث بڑی کشتی ڈوبنے سے درجنوں افراد لاپتا ہو گئے جبکہ 22 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں