شعبہ ماہی گیری سے وابستہ افراد کو قرضہ فراہم کرنے کا فیصلہ
سونمیانی وندر:شعبہ ماہی گیری میں جدت لانے اور اس شعبے سے وابستہ افراد کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے حکومت پاکستان کی جانب سے آسان شرائط پر لون فراہم کرنے کیلئے حبیب بینک لمیٹڈ کم شرح سود پر قرضے فراہم کرے گی ماہی گیری کے شعبہ کو صنعت قرار دینے کی راہ میں مڈل مین بڑی رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار وفاقی منسٹری آف میرین ٹائم زراعت و بحری امور کے کمشنر محمد فرحان نے سونمیانی وندر کے ساحلی علاقے ڈام بندر اور گڈانی کے ماہی گیروں سے کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کی جانب سے جاری کییگئے خصوصی ہدایات کے مطابق حبیب بینک لمیٹڈ سمیت بیشتر بینکوں کی جانب سے ماہی گیری کے شعبے اور اس سے منسلک نچلے طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کو اپنے پیروی پر کھڑا کرنے اپنی ذاتی کشتی خریدنے کیلیے آسان شرائط اور کم شرح سود پر لون کی صورت میں قرضوں کی فراہمی کیلیے بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں جاکر وہاں کے ماہی گیر پیشہ افراد کے مشورے اور ان کی امنگوں کے مطابق لون کی فراہمی اور وصولی کے طریقہ کار کی تیاری کیلیے بلوچستان کے ساحلی علاقوں کا تفصیلی دورہ کرکے ماہی گیروں اور لون دینے والی بینکوں کے مابین معاملات طے کرنے کے بعد باضابطہ طور پر لون کی فراہمی شروع کی جائے گی اس موقع پر حبیب بینک لمیٹڈ کے نمائندے سعید آفتاب علی شاہ نے ماہی گیروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت ماہی گیروں کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کیلیے پرائیویٹ سیکٹر سے تعلق رکھنے والی بینکوں اور سرکاری بینکوں کے ذریعے ماہی گیروں کو آسان شرائط پر اپنی کشتیوں کا مالک بنانے کیلیے پروگرام تشکیل دے رہی ہیں اور اسی سلسلے میں ماہی گیروں سے مشورے کے بعد لون کی فراہمی کا طریقہ کار واضع کیا جائے گا جس سے ماہی گیروں کی طرز زندگی اور کاروبار میں تبدیلی لائی جاسکے انہوں نے کہا کہ لون کی فراہمی میں کم سے کم شرح سود لاگو کیا جائے گا جوکہ تین پرسنٹ سے لیکر پانچ پرسنٹ کے درمیان میں ہوگا اس موقع پر وفاقی فشریز کے کمشنر محمد فرحان نے کہا کہ ماہی گیری کو صنعت کا درجہ دینے میں سب سے بڑی رکاوٹ مڈل مین ہے جس کی منفی پروپیگنڈہ کی وجہ سے ماہی گیری اور اس شعبے سے منسلک ماہی گیر پیشہ افراد کو لیبر کا درجہ نہیں مل پا رہا ہے اور ان کا استحصال ہو رہا ہے وزیراعظم کے پروگرام کے مطابق پرائیویٹ سیکٹر سے تعلق رکھنے والی بینکوں کی ماہی گیری میں دلچسپی لینے اور ماہی گیری سے منسلک ماہی گیر پیشہ افراد کو کم شرح سود پر لون کی فراہمی کے بعد ہونے والی تبدیلیوں کے بعد اس شعبے کی منافع بخش مثبت پہلو جب سامنے آئیں گی تو مڈل مینوں کی جانب سے کی گئی منفی پروپیگنڈے غلط ثابت ہونے پر ان شااللہ جلد ہی ماہی گیری کے شعبے اور اس شعبے سے منسلک ماہی گیر اپنے طرز ماہی گیری میں تبدیلیاں لاکر اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ماہی گیری میں جدت لائیں گے اس موقع پر بلوچستان فشریز کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن لسبیلہ عبدالرزاق انگاریہ،فشریز انسپیکٹر شکور احمد رونجھو،ڈام بندر اور سونمیانی سے تعلق رکھنے والے ماہی گیر امیرحمزہ خاصخیلی،حاجی کریم بخش الیاسانی،محمد سلیم کاکانی،سابق نائب ناظم محمد عیسی واندانی،محمد حنیف ابراہیم قاسوانی،محمد عیسی خاصخیلی،محمد اسلم ابراہیم قاسوانی،بابو لکھو بلوچ،میر توکل ڈگارزئی،دلوش بلوچ،زاہد دیدار علی، و دیگر بڑی تعداد میں موجود تھے جبکہ حبیب بینک لمیٹڈ کے نمائندگان میں محمد بخش شاکر،زاہد لوہاچ و دیگر ان کے ہمراہ تھے بعدازاں ڈام کے کاروباری اور سماجی شخصیت قادر بخش برہ کی جانب سے آئے ہوئے مہمانوں کے اعزاز میں ظہرانہ پیش کیا گیا۔


