پاکستان امریکہ کا سہولت کا ر بننے سے گریز کرے، افغان طالبان

کابل: افغان طالبان نے خبر دار کیا ہے کہ اگر امریکہ نے افغانستان سے فوجی انخلا کے بعد نگرانی کے لئے پاکستانی فوجی اڈے استعمال کئے تو یہ اقدام بڑے پیمانے پر خونریزی کو جنم دیگا۔ ملکی میڈیا کے مطابق افغان طالبان کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بعض میڈیا رپورٹوں کا حوالہ دیتے ہوے کہا گیا ہے کہ اگر امریکہ انخلا کے بعد پاکستانی سر زمین اور ائر سپیس استعمال کرتے ہوے ڈیورنڈ لائن کی نگرانی کے لئے اپنی موجودگی برقرار رکھتا ہے تو اسکا مطلب یہ ہو گا کہ واشنگٹن افغانستان میں بگرام اور شینداد بیسز پر ابھی بھی موجود ہے اور اگر ایسا ہوا تو طالبان ماضی کی طرح اپنا جہاد جاری رکھیں گے۔ بیان میں پاکستان کو بھی خبر دار کیا گیا ہے کہ امریکہ کو افغانستان پر قبضہ برقرار رکھنے کے لئے سہولت فراہم نہ کی جائے بصورت دیگر ی اس کی ایک بڑی غلطی ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں