ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی اخترسبحانی کا انتقال

اپوزیشن جماعت مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی خوش اخترسبحانی انتقال کرگئے۔
مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے رکن اسمبلی کے انتقال کی تصدیق کی اور بتایا کہ خوش اختر سبحانی دو ہفتوں سے مقامی اسپتال میں زیرعلاج تھے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق خوش اختر سبحانی جگر اور گردے کے عارضے میں مبتلا تھے۔
خوش اخترسبحانی پنجاب اسمبلی کی نششست پی پی 38 سیالکوٹ سے ن لیگ کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں