ملک میں کورونا وائرس سے مزید 71 افراد جاں بحق
اسلام آباد: کورونا وائرس کے باعث مزید 71 افراد جاں بحق جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 47,633 ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں ایک ہزار 771 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ مزید 71 افراد وائرس کے باعث جان کی بازی ہارگئے، مثبت کیسز کی شرح 3.71 فیصد رہی جب کہ مجموعی اموات کی تعداد 20ہزار 850 ہوگئی ہے۔
Load/Hide Comments


