گوادر، سعید احمد بلوچ گرفتار،عوا م کے احتجاج پر رہا
گوادر(انتخاب نیوز) جماعتِ اسلامی گوادر کے ضلعی نائب امیر سعید احمد بلوچ کو گوادر پولیس نے گھر میں بھاری نفری کے ساتھ گرفتار کرلیا۔
سعید احمد بلوچ کے اہلِ خانہ کے مطابق گوادر پولیس نے گھر میں گھس کر دوازہ تھوڑ دی اور ان کے بچوں اور خواتین کو تشدد کا نشانہ بنا کر سعید احمد بلوچ کو ان کے بچوں کے ساتھ تھانے میں لے گیا۔
دوران کوریج گوادر پریس کلب کے جوائنٹ سیکریٹری حاجی عبید اللّٰہ بلوچ کو بھی پولیس اہلکاروں نے تشدد کرکے رپورٹنگ سے روکا۔
جماعتِ اسلامی کے رہنماؤں نے دیگر سیاسی پارٹیوں اور عوام کے ساتھ مل میرین ڈرائیو کو ٹائر جلا کر ریکاوٹیں کھڑی کرکے ہر طرح کے ٹریفک کے لیے بلاک کردیا۔
جماعتِ اسلامی جنت بازار سمیت گوادر شہر کے دوکانوں کو احتجاجاً بند کررہے ہیں۔
جماعتِ اسلامی گوادر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ انتظامیہ حالات کو مزید خراب ہونے سے روک دیں۔
واضح رہے کہ سعید احمد بلوچ کو گزشتہ روز ایکسین کیسکو گوادر ڈویژن کی مدعیت پر ایف آئی آر کر دی گئی تھی۔
جماعت اسلامی کے سینئر رہنما سعید احمد بلوچ کو رہا کر دیا گیا. ایم پی اے گوادر میر حمل کلمتی اور اے سی اطہر عباس کے ساتھ دھرنے کے مقام پر پہنچ گئے. سعید احمد گرفتاری و ہڑتال کا معماملے پر ایس ایچ او محسن کو ٹرانسفر کردیا گیا. انسپکٹر میران کو لوک آفٹر چارج سونپ دیا گیا.


