حکومت کو بہتر چلانے کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہے، جام کمال

وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ نظام حکومت کو بہتر چلانے کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہے، ماضی میں ٹیکنالوجی کا استعمال کم تھا اس کی مدد سے وقت کی بچت ہوتی ییخزانہ وزیر اعلی کا نہیں بلکہ صوبے کا ہوتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آٹومیشن تقریب سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلی بلوچستان جام کمال نے کہا کہ نظام حکومت میں ٹیکنالوجی کا استعمال نہ ہونے سے عوام کومشکلات در پیش آتی ہیں، موبائل فون کی جدت نے امور زندگی سہل کئے،ٹیکنالوجی کا بہتر استعمال نگرانی کا موثر زریعہ ہے بلکہ ٹیکنالوجی عام ہونے سے جواب دہی کا عمل عام ہورہا ہیکسی محکمے کا سربراہ کھبی نہیں چاہے گا کہ محکمے پر سوال اٹھے آنے والے وقت میں انکوائری بھی ٹیکنالوجی کی مدد سے ہوگی، بلوچستان کی ترقی میں صوبائی پی ایس ڈی پی کا کردار ستر فیصد ہے صوبائی ترقیاتی منصوبوں میں جدت لانے کیلئے آٹومیشن لائی جارہی ہے اس نظام کی بدولت فیصلہ سازی کا عمل آسان ہوگا وزیر اعلی بلوچستان کا کہنا تھا کہ تعلیم۔صحت سیمت تمام شعبوں کی معلومات آٹومیشن سے ممکن بنادی گئی ہیحکومت آٹومیشن کے عمل سے مزید آسانیاں پید کرے گی آٹومیشن نظام کی بدولت ریونیو ریکارڈ کو ڈیجیٹل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی بہتری کیلئے ہوتا یے،بلوچستان میں اختیارات کی منتقلی کا عمل سب سے پہلے تعلیم کے شعبے میں کیا تعلیم کے بعد مواصلات کے محکمے میں اختیارات کو نچلے سطح تک منتقل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت کا شعبہ بہت حساس ہے پرائمری ہیلتھ کیئر کو دیگر شعبوں سے الگ کیا گیاایک سیکرٹری کیلئے صحت کے تمام شعبوں کی نگرانی ممکن نہیں ہوتی آنے والے بجٹ میں سرکاری ملازمین کو فائدہ دیں گے سرکاری ملازمین کیلئے آٹھ مرتبہ حکومت نے الاونسز بڑھائے مطالبات کے منوانے کیلئے ملازمین نے جو طریقہ اپنایا ٹھیک نہ تھا غیر ترقیاتی فنڈز بھی اہم ہے ملازمین کو اچھی خبر دینگے سرکاری خزانہ وزیر اعلی کا نہیں بلکہ صوبے کا ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں