عمان کی پاکستانی مسافروں پر سفری پابندی میں توسیع

مسقط :عمان نے کورونا وائرس کے پھیلا کو روکنے کیلئے برطانیہ، بھارت، پاکستان، بنگلا دیش سے آنے والے مسافروں پر پابندی میں توسیع کردی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق عمان نے کورونا وائرس کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے جی سی سی کے شہریوں پرسفری پابندیاں ختم کردی ہیں۔عمانی میڈیا کے مطابق برطانیہ، بھارت، پاکستان، بنگلا دیش سمیت سوڈان، برازیل، نائجیریا، تنزانیہ سیآنے والے مسافروں پر بھی پابندی عائدہے۔عمان میں ملائیشیا، ویتنام سے آنے والوں کو بھی داخلے کی اجازت نہیں ہو گی، یہ پابندی 5 جون سے غیر معینہ مدت کے لیے لگائی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں