بلوچستان،کورونا وائرس کے نئے مریضوں کی تعداد 75ہو گئی

کوئٹہ: میڈیا کوارڈینیٹرمحکمہ صحت بلوچستان ڈاکٹر وسیم بیگ نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں کورونا وائرس سکریننگ کئے گئے افراد کی تعداد 801229 ہے آج مورخہ03 جون 2021 کو کورونا وائرس کے نئے مریضوں کی تعداد 75 ہوئی ہے جبکہ کورونا وائرس مثبت رزلٹ کی مریضوں کی تعداد25370 ہے اورکورونا وائرس کے پھیلنے کی شرح % 5.32 فیصدہے کورونا وائرس منفی رزلٹ کی تعداد248170 ہے جبکہ 03 جون 2021 کو کورونا کے کیے گئے ٹیسٹ کی تعداد 1409ہے اور اب تک کورونا کے کیے گئے مجموعی ٹیسٹ کی کل تعداد 273540 ہے کورونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی کل تعداد 24078 ہے۔ڈاکٹر وسیم بیگ کے مطابق کورونا وائرس سے جاں بحق مریضوں کی کل تعداد 285 ہوچکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں