گوادر پورٹ نےچین گئے ہوئے لوگوں کی واپسی پر پابندی عائدکردی

اسلام آباد:قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بحری امور کو چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی نے بتایا کہ گوادر پورٹ نے چین گئے ہوئے لوگوں کی واپسی پر پابندی عائد کردی ہے، رکن کمیٹی اسلم بھوتانی نے چئرمین سے پوچھا کہ گوادر بندر گاہ پر جہاز چائنہ سے آتے ہیں کرونا وائرس کی پیش نظر وہاں کیا انتظامات کئے گئے ہیں سیکرٹری بحری امور نے کمیٹی کو بتایا کہ وزارت صحت نے گوادر بندر گاہ پر عملے کو تعینات کیا ہوا ہے عملے کو ضرورت کی تمام چیزیں فراہم کی گئی ہیں۔ چائنیز کمپنی اس حوالے سے انتظامات کر رہے ہیں کچھ چائنیز نئے سال کے چھٹیوں کے دوران چین گئے تھے ا ن چائنیز کو واپس آنے نہیں دیا جائیگایہاں سے چین گئے ہوئے لوگ واپس نہیں آئیں گے تو وائرس بھی نہیں آئے گا ہم نے واضح کردیا ہے کہ چائنہ گئے ہوئے لوگ فی الحال واپس نہیں آئیں گے۔چائنہ سے جو جہاز پاکستان آئے گا اس کا عملہ نیچے نہیں اترے گا رکن کمیٹی عبدالشکور شاد نے سوال اْٹھایا کہ کرونا وائرس ایران تک پہنچ چکا ہیبلوچستان میں ایران سے غیر قانونی طور پر لوگ آتے ہیں اس حوالے سے بھی اقدامات اْٹھائیں جائیں

اپنا تبصرہ بھیجیں