بلوچستان , 9اضلاع میں 113افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص،

کوئٹہ:بلوچستان کے 9اضلاع میں 113افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی صوبے میں کورونا وائرس پھیلنے کی شرح 6.84فیصد تک پہنچ گئی۔ محکمہ صحت بلوچستان کے کورونا وائرس سیل کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو بلوچستان میں 1652افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جس کے نتیجے میں کوئٹہ میں 72،چاغی میں 15،کیچ میں 10، خضدار میں 6،مستونگ میں 4،نوشکی میں 3،جعفرآباد،قلعہ عبداللہ،خاران میں ایک ایک شخص میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد صوبے میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد25589ہوگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق صوبے میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے133مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد ابتک صوبے میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 24262ہوگئی ہے صوبے میں کورونا وائرس کے ایکٹو مریضوں کی تعداد1040ہے صوبے کے ہسپتالوں میں 26مریض ہائی لو آکسیجن پر زیر علاج ہیں۔رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس پھیلنے کی شرح6.84فیصد رہی جبکہ صوبے میں ابتک کورونا وائرس سے 287افراد کی اموات ہوچکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں