تربت میں نیشنل پارٹی کا گرینڈ شمولیتی پروگرام ناکام شوتھا، بی این پی

تربت(نمائندہ انتخاب) بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کیچ کی ضلعی کابینہ کااجلاس ضلعی صدر میجر جمیل احمد دشتی کی صدارت میں تربت میں باہڑ جمیل دشتی کی رہائش گاہ پرمنعقد ہوا، اجلاس میں کابینہ عہدیداراں سمیت تحصیلوں کے صدور،جنرل سیکریٹریز اور دیگر عہدیداراں نے بھی شرکت کی،اجلاس میں تحصیل ناصرآباد کے صدر ملا حمید بلوچ،جنرل سیکریٹری قیوم بلوچ، تحصیل دشت کے صدر واحد دشتی،گوگدان کے جنرل سیکریٹری وارث بلوچ،تحصیل کلاتک کے صدر تاج بشیر رند، تحصیل تربت کے ہیومن رائٹس سیکریٹری محسن بلوچ، بلیدہ ساگر،کمبر بلیدئی،ضلع کیچ کے سینئر نائب صدر شے نزیر بلوچ، ڈپٹی سیکریٹری نصیر بگی،کسان ماہی گیر سیکریٹری منظور اسلم،نائب صدر حاجی عبدالعزیز،ہیومن رائٹس سیکرٹری مصطفی ایوب گچکی، محبوب سعیدسمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی اور اجلاس میں نظامت کے فرائض ضلعی جنرل سیکریٹری نصیر احمد گچکی نے انجام دیئے،اجلاس میں بالعموم بلوچستان بالخصوص کیچ کے سیاسی و علاقائی موجودہ صورت حال پر سیر حاصل بحث کی گئی،بلوچستان حکومت کو ناکام اور پالیسیوں کو عوام دشمن قرار دیاگیا امن عامہ کی صورت حال کو انتہائی خراب اور عوام کی جا ن اور مال کو غیر محفوظ سمجھا گیا،بارڈر کی بندش کو عوام سے نان شبینہ چھیننے،کیسکو غنڈہ گردی اور گوادر میں پولیس کی جانب سے چادر وچاردیواری کی تقدس کی پامالی کی شدید مذمت کی گئی،وڈھ خضدار میں ہندو بلوچ تاجر کی قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکمران بلوچستان کو لہو لہان دیکھنا چاہتے ہیں جو نا قابل برداشت ہے انہوں نے مزید بلوچستان کے حالات حاضرہ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں جمہوریت پسند اور محب وطن قوتوں کا گھیراؤ کیا جا رہاہے، جھالاوان، سراوان، رخشان اور مکران میں ڈیتھ اسکواڈ کو دوبارہ متحرک کیا جارہاہے کوئٹہ میں بہادر کھیا زئی کا اغواء اور لاپتہ کرنا اس سلسلے کی کڑی ہے انہوں نے کہاکہ مقتدر قوتیں دوبارہ عوام کے حق نمائندگی کو چھیننے کیلئے نئی صف بندی کر رہی ہیں، عوام کی آواز کو دبانے کیلئے حامد میر کو زیر عتاب بنانا اور تربت میں نیشنل پارٹی کا گرینڈ شمولیت کے نام پر ایک ناکام اسٹیج شو تھا جو درحقیت بلوچ گراؤ پالیسی کا حصہ تھا اس نئی صف بندی میں اسی باپ کے بدن سے نیا مہا باپ تخلیق کرنے کیلئے خدمت پیش کیا گیاہے، اجلاس میں محکوم و مظلوم اقوام اور عوام کا آواز سینئر صحافی حامد میر کے خلاف انتقام گیری کی سختی سے مذمت کی گئی،اجلاس میں چیئر مین منظور بلوچ کی پہلی برسی جو 6 جون کو منایا جائے گا، کارکناں کو تیاری کی ہدایت کی گئی اور آخر میں تنظیمی امور زیر بحث لائے گئے،قائد سردار اختر جان مینگل کا جرات مندانہ قیادت اور بی این پی کی بیا نیہ کو گھر گھر پہنچانے کے لئے بہترین حکمت عملی تشکیل دیا گیاہے تاکہ جوق در جوق عوام اور سیاسی کارکن شمو لیت کررہے ہیں ان کے ساتھ مضبوط اور مربوط رابطہ قائم رہ سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں