احساس کفالت پروگرام مستحقین کیلئے درد سر
بھاگ:احساس کفالت پروگرام مستحقین کیلئے درد سر بن گیا اس پروگرام کے تحت نئی مستحق خواتین کو ڈاک کے ذریعے مطلع کیا گیا لیکن تاحال رقوم سے محروم نادار و غریب خواتین کفالت سینٹر کے چکر لگا کر تھک گئیں مایوسی کے سوا کچھ نہ ملاہمارے بچے عید منانے سے محروم ہیں بچوں کیلئے عید کے کپڑے نہ خرید سکیں عید کی خوشی ادھوری رہ گئی بھاگ پسماندہ ترین علاقہ ہے نظرانداز کرنا افسوسناک ہے حالیہ مہنگائی نے ہم سے دو وقت کی روٹی چھین لی ہے نوٹس لیکر رقم جلد فراہم کیا جائے۔ان خیالات اظہار متاثرہ مستحق خواتین مسماۃ ر مسماۃ ن م ودیگر خواتین نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ عید سے دو ماہ قبل ڈاک کے ذریعے سروے میں دیئے جانے والے ہمارے ایڈریس پر ہمیں مطلع کیا گیا اس وقت ہماری خوشی دیدنی تھی کہ یہ عید ہمارے بچوں کیلئے اچھی گزرے گی لیکن دو ماہ گزر چکے احساس کفالت سینٹر اوربینکوں کے پاس چکر لگا کر تھک گئے مایوسی کے سوا کچھ نہ ملا جسکی وجہ سے ہماری خوشی مایوسی میں بدلتی جارہی ہے انہوں نے کہا دیگر علاقوں میں رقوم کی فراہمی جاری ہے بھاگ کو نظر انداز کیا جارہا ہے بھاگ کے مستحقین کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا رکھا جا رہا ہے حالانکہ ہمارا علاقہ شدید پسماندگی کا شکار ہے رہی سہی شدید آسمان کو چھوتی مہنگائی نے تباہ کردی ہے حالیہ مہنگائی نے دو وقت کا نوالہ چھین لیا ہے جسکی وجہ سے غریب طبقہ فاقہ کشی سے تنگ آکر خودکشی کرنے پر مجبور ہیں ہم میڈیا کے توسط سے وزیر آعظم عمران خان اور محترمہ ثانیہ نشتر سے اپیل کرتے ہیں مستحقین کی حالت زار پر رحم کیا جائے اور ہمیں دو وقت کی روٹی کے قابل بنایا جائے اور احساس کفالت کی رقم مسحقین کو جلد فراہم کرکے ہمیں پریشانی سے نجات دلائی جائے۔


