ہمارا ویژن عوام کی خدمت اور بلوچستان کی ترقی و خوشحالی ہے، چنگیز خان جمالی

کوئٹہ:پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صدر میر چنگیز خان جمالی نے کہا ہے کہ پاکستان کی یکساں ترقی اور خوشحالی پیپلزپارٹی کا واضح منشور ہے بلوچستان میں جن اہم منصوبوں اور شعبوں کو حکمران نظرانداز کرتے رہے ہیں اس کی بنا پر آج عوام کی طرز زندگی مشکل سے مشکل ہوتے جارہی ہے ہمارا ویژن عوام کی خدمت بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی ہے جس کیلئے مشترکہ جوہد ناگزیر ہوچکی ہے موجودہ حکمرانوں کے دن گنے جاچکے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی ہی واحد جماعت ہے جو مفاد پر ست حکمرانوں کے تابوت میں آخری کھیل ٹھونکے گی خضدار بس حادثے میں 18قیمتی جانوں کا ضیاع دلخراش واقعہ ہے زخمیوں کی بہترین طبی امداد حکومت بلوچستان کی ذمہ داری ہے جسے ہر صورت پورا کرنا چاہیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان ماضی میں جن حکمرانو ں کی وجہ سے نظرانداز ہوا اس کی بنا پر آج یہاں مسائل کے انبار لگ چکے ہیں جبکہ رہی سہی کسر موجودہ ناعاقبت اندیش حکمرانوں نے پوری کردی انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ موجودہ دور حکومت میں بلوچستان کو مکمل طور پر نظرانداز کردیا گیا ہے اور یہ کہنا کہ وسائل سے مالامال صوبے کو ایک کالونی کی حیثیت دے دی گئی ہے تو یہ غلط نہ ہوگا ہم سمجھتے ہے کہ موجودہ حکمرانوں کو اس امر کا اندازہ نہیں کہ بلوچستان کی ترقی میں ہی پاکستان کی ترقی مضمر ہے مگر ایوان کی نرم کرسیوں براجمان ان حکمرانوں سے کیا امید رکھی جاسکتی ہے جنہیں عوام سے زیادہ اپنے مفادات عزیز ہوں پاکستان پیپلزپارٹی وہ واحد جماعت ہے جو ملک میں یکساں ترقی کی واضح اور موثر پالیساں مرتب کیے ہوئے ہیں اور وہ وقت دور نہیں کہ جب موجودہ حکمرانوں کو گھر بھیج کر پاکستان پیپلز پارٹی ایک عوامی حکومت کی تشکیل کرے گی جس میں عوامی مفادات کو ترجیحات میں شامل رکھا جائے گا دیگر صوبے کی طرح بلوچستان کو بھی ترقی کی منازل تک پہنچائیں گے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بلوچستان کے حالات سے نا صرف آشنا ہے بلکہ اس کے حل کیلئے بھی بھرپور عزم رکھتے ہیں تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے ہاتھ مضبوط کیے جائیں اور بلوچستان کے غیور عوام چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں تاکہ ہم مفاد پرست سیاست دانوں کا محاسبہ کرکے انہیں ان کے انجام تک پہنچائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں