بحریہ ٹاؤن کیس،صنعان قریشی کے ریمانڈ میں دو دن کی توسیع

کراچی:بحریہ ٹاؤن حملہ کیس میں گرفتارجسقم کے چیئرمین صنعان قریشی کے ریمانڈ میں دو دن کی توسیع کردی گئی ہے۔جمعہ کوانسداد دہشت گردی کی عدالت میں بحریہ ٹاؤن کیس میں گرفتار قوم پرست جماعت جسقم کے چئیرمین صنعان قریشی کو پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں دو دن کی توسیع کردی۔عدالت نے حکم میں کہا کہ ملزم کو پیر کے روز دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے۔ ملزم پر جلاؤ گھیراؤ، پولیس مقابلے سمیت دیگر الزامات ہیں، جن کے مقدمات گڈاپ سٹی سمیت دیگر تھانوں میں درج ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں