موجودہ حکومت صوبے کی یکساں تعمیر و ترقی کیلئے کوشاں ہے، سلیم کھوسہ
حمید آباد: صوبائی وزیر ریونیو میر سلیم خان کھوسہ نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان جام کمال کی قیادت میں موجودہ حکومت پورے صوبے کی یکساں تعمیر و ترقی کیلئے کوشاں ہیں حلقہ انتخاب میں تمام علاقوں میں سڑکیں،پینے کے صاف پانی۔بجلی سمیت متعدد ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے، جن کی تکمیل سے حلقہ انتخاب کی دیر پا ترقی و خوشحالی کا راستہ ہموار ہو گا اور عوامی مسائل کے حل میں مدد ملے گی حلقہ انتخاب کے تمام چھوٹے بڑے دیہاتوں میں پختہ سڑکیں تعمیر کی جا رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر ریونیو میر سلیم خان کھوسہ نے اپنے رہائش گاہ میں آئے ہوئے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کا اصل مقصد عوام کو بہتر انداز میں سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا اور ان کے مسائل حل کرنا ہے جس کیلئے تمام تروسائل بروئے کار لارہے ہیں حکومت نے کورونا کی وجہ سے مشکل مالی حالات کے باوجود عوامی فلاح و بہبود منصوبوں پر سمجھوتہ نہیں کیا۔ متعدد منصوبے مکمل کئے جن سے عوام بلا تفریق مستفید ہو رہے ہیں تعلیم و صحت کیلئے اچھے اقدامات اٹھائے، پرائمری ہائی اسکول پر کام کیا،شٹرلس اسکولوں میں کام جاری ہیں، ہائی سکولوں کو انٹر کالج کا درجہ دے کر تعلیمی میدان میں کافی کام کیا، انٹر کالج کو ڈگری کالجز کا درجہ دیا تاکہ تعلیم بہتر سے بہتر ہو سکے صحت کے حوالے سے بھی بہت کام جاری ہیں۔ انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت معاشرے کے تمام شعبوں کی بہتری کیلئے کوشاں ہے اور تمام اضلاع کو یکساں ترقی چاہتی ہیں صوبے کے دور دراز، پسماندہ اضلاع کی تعمیر و بحالی حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے عوامی مسائل کو مدنظر رکھ کر قابل عمل ترقیاتی حکمت عملی واضع کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یکساں ترقیاتی حکمت عملی کے تحت صوبے کے مختلف اضلاع میں جاری ترقیاتی منصوبے اور عوامی مسائل کے حل میں سنگ میل ثابت ہو نگے اور کہاکہ حکومت کی وقت کوشش ہے کہ ہر علاقے کے عوام کو ان کی توقعات وضروریات کے مطابق خدمات کی فراہمی ممکن ہو، اور عوامی مفاد کے میگا ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کو ترجیح دی جارہی ہے مختلف دیہاتوں میں روڈ کا میگا منصوبہ ہے اس روڈ پر بلیک ٹاپ کا کام شروع ہوچکا ہے اس روڈ کی تعمیر کے بعد علاقے میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی صحبت پور ٹو کشمور روڈ کے منصوبے پر کام تیزی کے ساتھ جاری ہے اور ان منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا۔ یہ منصوبے صحبت پور کے عوام کو سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں سنگ میل ثابت ہوں گے۔


