کوئٹہ، سیکورٹی فورسز کی گاڑی باردوی سرنگ کی زد میں آ گئی، 4اہلکار جاں بحق

کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے مارواڑ میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب آئی ای ڈی پھٹنے سے دھماکے کے نتیجے میں 4اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مارواڑ کے علاقے میں ایف سی بلوچستان کی 80 ونگ کی بی ڈی ٹیم کی گاڑی کے قریب آئی ڈی بلاسٹ کے نتیجے میں 4جوان صوبیدار سردار،سپاہی اویس،سپاہی انور اورسپاہی مصدف جاں بحق ہوگئے ہیں،لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیامزیدکارروائی متعلقہ حکام کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں