کراچی، مختلف واقعات میں 3افراد جاں بحق
کراچی:کورنگی کے علاقے گودام چورنگی کے قریب ٹرالرنے موٹرسائیکل سوار باپ بیٹے کو کچل دیا،نیوکراچی میں چربی کے گودام میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق پیرکی صبح کورنگی گودام چورنگی پر ریس لگاتے ٹرالر نے موٹرسائیکل سوار دو افراد کو کچل دیا دونوں کی نعشیں پولیس نے اسپتال منتقل کی جہاں انکی شناخت طلحہ اورواحد کے نام سے ہوئی پولیس کے مطابق حادثہ میں جاں بحق دونوں باپ بیٹے ہیں۔نیوکراچی صنعتی ایریا صباسنیما کے عقب میں واقع چربی کے گودام میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے 20سالہ شوکت علی ولد محمد خالد جاں بحق ہوگیا،متوفی کی لاش عباسی اسپتال پہنچائی گئی
Load/Hide Comments


