حب ایک شخص کی لاش برآمد

حب( نمائندہ انتخاب) حب شہر کے علاقہ لاسی روڈ کے ایک مکان سے لاش برآمد پولیس نے نعش اسپتال منتقل کردی اس سلسلے میں بتایا جاتا ہے کہ منگل کی شب حب سٹی پولیس نے ایک اطلاع ملنے پر شہر کے پر رونق علاقہ لاسی روڈ پر واقع مکان کے ایک کمرے میں چھت سے لٹکی پھندہ لگی ایک شخص کی نعش تحویل لیکر ٹیچنگ اسپتال جام غلام قادر منتقل کردی پولیس کے مطابق واقعہ خود کشی ہے پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت24سالہ دیوان ولد راجہ ساکن کنری سندھ حال حب کے نام و پتہ سے کی گئی ہے پولیس کے مطابق واقعہ کے حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں