کرونا وائرس کے خلاف اللہ لڑے گا ہمارے پاس کچھ نہیں،قائمہ کمیٹی

اسلام آباد:قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کے اجلاس میں ممبران کمیٹی نے کرونا وائرس کے مریضوں کو شہر سے دور رکھنے کی سفارش کر دی جبکہ چیئرمین کمیٹی خالد مگسی نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے خلاف ہمارا اللہ لڑے گا ہمارے پاس وائرس سے نمٹنے کے لئے کچھ نہیں،ہماری حالت یہ ہے کہ ہم مکمل طور پر تیار ہی نہیں تھے، رمیش لعل نے کہاہے کہ رات کو منسٹر صاحب کہہ رہے تھے کہ فکر نہ کریں اور دوسری طرف ماسک ہی نہیں مل رہے، ہم کچھ زیادہ ہی پر امید ہو گئے تھے کہ وائرس پاکستان نہیں آئے گا اور اب ہم نشانہ بن چکے ہیں۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کا اجلاس چیئرمین کمیٹی خالد مگسی کی زیر صدارت وزارت صحت میں ہوا۔ اجلاس میں پاکستان میں کرونا وائرس کیسز پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ حکام وزارت صحت نے کہاکہ این آئی ایچ کے پاس ماسکس موجود ہیں، اپنے طور پہ مسیج دیں کہ جو لوگ باہر سے آ رہے ہیں وہ اپنے آپ کو آئسولیشن میں رکھیں،پبلک اویرنس کی مہم چل رہی ہے، فلو انفلوئنزا کا وائرس ہے۔۔ خالد حسین مگسی نے کہاکہ ڈیویلپمنٹ پروگرام روک کے وائرس پہ کام کرنا چاہیے۔ چیئر مین کمیٹی نے کہاکہ ہم انتظامات سے مطمئن نہیں۔ رمیش لعل نے کہاکہ رات کو منسٹر صاحب کہ رہے تھے کہ فکر نہ کریں. ماسک نہیں مل رہے۔ ممبر کمیٹی نے کہاکہ جو لوگ سفر کر رہے ہیں ان کو مانیٹر کیا جائے۔وزارت صحت حکام نے بتایاکہ ہمارے لوگوں کو ذمہ داری کا ثبوت دینا ہے، پڑھے لکھے بچے بھی ماسک نہیں پہن رہے، انفلؤنزا وائرس سورج کی تیز روشنی سے مر جاتا ہے۔وزارت صحت حکام نے کہاکہ کرونا وائرس سے متاثرہ ستانوے فیصد لوگ ریکور کر جاتے ہیں۔ ممبر کمیٹی ڈاکٹر ثمینہ محبوب نے کہاکہ ہمیں ٹمپریچر کا خاص خیال رکھنا ہوگا۔ رمیش لعل نے کہاکہ کرونا وائرس آنے کے ساتھ ہی ماسک ختم ہوگئے۔ ممبر کمیٹی نے کہاکہ کراچی میں کہاں آئسولیشن وارڈ بنایا ہوا ہے۔ وزارت صحت حکام نے کہاکہ آغا خان اور دیگر اسپتالوں میں آئسولیشن وارڈ ہیں، کرونا تشخیص کی کٹس صرف چند سٹینڈرڈ لیبز میں ہیں۔ چیئر مین کمیٹی نے کہاکہ کرونا وائرس کے خلاف ہمارا اللہ لڑے گا ہمارے پاس کچھ نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں