تابش وسیم سمیت تمام لاپتہ افراد کو بازیاب کیا جائے، نیشنل پارٹی

نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے جاری بیان میں بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے رہنماء تابش وسیم بلوچ کو ماورائے قانون گرفتار کرکے لاپتہ کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں جبری طور پر لاپتہ کرنے کا تسلسل آئین و قانون کے برخلاف ہے۔تابش وسیم بلوچ طالب علم ہے ان کو اس طرع لاپتہ کرنا تعلیمی عمل و اداروں کےلیے بھی سوالیہ نشان ہے۔نیشنل پارٹی واضح موقف رکھتی ہے کہ تابش وسیم سمیت تمام لاپتہ افراد کو بازیاب کرایا جائے۔ 19 جون کو بی ایس او پجار کے احتجاجی مظاہرے میں بی ایس او پجار و پارٹی کارکنوں کو شرکت کرنے کی تاکید کی گئ ہے ۔بیان میں کہا گیا کہ بی ایس او پجار نیشنل پارٹی کی طلباء تنظیم ہے۔جو تعلیمی اداروں میں اعلیٰ و معیاری کو ہر ایک کےلیے ممکن بنانے کے لیے جدوجہد کررہی ہے۔طبقاتی نظام تعلیم نے عام و متوسط طبقے کے طلباء کو معیاری تعلیم کے حصول میں مشکلات کا شکار کردیا ہے۔بی ایس او پجار نے تعلیمی اداروں میں بہتر ماحول تشکیل دینے اہم کرادر ادا کیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ تابش وسیم بلوچ بی ایس او پجار وندر زون کے آرگنائزر ہے اور ایک شاعر بھی ہے۔ان کو گرفتار کرکے لاپتہ کرنا تشویشناک ہے۔بیان میں کہا گیا کہ نیشنل پارٹی لاپتہ افراد کے حوالے اصولی پالیسی رکھتی ہے کہ ملک میں آئین و قانون ہے اگر کوئی بھی شخص غیر قانونی عمل کا مرتکب ہے تو آئین و قانون کے مطابق اس کو عدالت کے زریعے ٹرائل کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں