اپوزیشن نے ذاتی مفاد کیلئے بلوچستان کے تاریخی روایات کو پاؤں تلے روندڈالا، بشری رند

کوئٹہ:پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات محترمہ بشری رند نے بجٹ سیشن کے دوران اپوزیشن کے گزشتہ روز کی روایے کو افسوسناک اور شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن نے اپنے ذاتی مفادات اور اسکیموں کے لئے صوبے کی شاندار تاریخی اور ثقافتی روایات جو پورے صوبے کے لیے باعث فخر تھے اور ہیں۔وہ عظیم روایات جس پر پورا صوبہ فخر کرتا ہے جس میں خواتین کو ایک مخصوص مقام، عزت،مرتبہ و احترام حاصل ہے اپوزیشن نے اپنے مفادات کے لیے ان عظیم روایات کو پاں تلے روند ڈالا جس پر جتنا افسوس کیا جائے کم ہے۔انہوں نے اپوزیشن کے روایے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ اپوزیشن نے خواتین ممبران اسمبلی تک کو گملے مارے۔اپوزیشن کے نزدیک کیا یہی وہ ہمارے تاریخی اور ثقافتی روایات ہے جن کا مظاہرہ انھوں نے کل کیا؟ محترمہ بشری رند نے کہا کہ گزشتہ روز اپوزیشن نہ صرف صوبے کی تاریخی اور شاندار روایات کو پامال کیا بلکہ جمہوری روایات کا بھی جنازہ نکال دیا۔ اپوزیشن کے اس غیر جمہوری بلکہ آمرانہ روایے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جو خود کو بڑے قوم پرست اور مذہب پرست کہتے ہیں گزشتہ روز قوم پرستی کی لاج رکھ پائیں اور نہ ہی مزہبی رواداری، شاہستگی اور احترام نسواں کا لاج رکھ پائیں۔انھوں نے کہا کہ جمہوریت ذاتی مفادات اور اسکیموں کا نام ہرگز نہیں ہے۔ جمہوریت کے نام پر ذاتی مفادات کے لیے اپوزیشن نے جو ڈھونک کل رچایا وہ قابل افسوس اور شرمناک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں