بولان میڈیکل کالج میں دو نئے ہاسٹلز کی تعمیر کیلئے 20کروڑ روپے مختص

کوئٹہ:حکومت بلوچستان نے بولان میڈیکل کالج میں دو نئے ہاسٹلز کی تعمیر کیلئے200ملین روپے،چلڈرن ہسپتال توسیع کیلئے 500ملین،صوبے کے 7اضلاع میں ڈاکٹرز کیلئے رہائشی مکانات کی تعمیر کیلئے 100ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔بجٹ دستاویزات کے مطابق مالی سال 2021-22میں بولان میڈیکل کالج میں دو نئے ہاسٹلز کی تعمیر کے لئے 200 ملین روپے رکھے گئے ہیں۔چلڈرن ہسپتال کوئٹہ کی توسیع کے لئے 500 ملین روپے رکھے گئے ہیں اور آنے والے مالی سال 2021-22 کے لئے 100 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔700ملین روپے کی لاگت سے صوبے کے 7 اضلاع کے ڈاکٹروں کے رہائشی مکانات کی تعمیر کے لئے مالی سال 2021-22 میں 100ملین روپے رکھے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں