عثمان کاکڑ کی بلوچستان اور پشتون قوم کیلئے گراں قدر خدمات ہیں، جلد صحتیابی کیلئے دعا گوں ہیں، جمال شاہ کاکڑ

کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر و سابق اسپیکر جما ل شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے رہنماء سا بق سینیٹر عثمان خان کاکڑ کی بلو چستان اور پشتون قو م کیلئے گراں قدر خدمات ہیں انکی نا سا زی طبیعت کی وجہ سے آج پورا بلو چستان پر یشان ہیں اور نکی جلد صحتیا بی کیلئے دعا گوں ہیں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے عثمان خا ن کاکڑ اور انکے اہل خانہ کے سا تھ ہر قسم کی معا ونت کر نے کیلئے تیار ہیں پارٹی قیادت نے عثمان خا ن کاکڑ کی جلد صحتیا بی کیلئے نیک خوا ہشات کا اظہار کیا ہے۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کو سا بق سینیٹر عثما ن خا ن کاکڑ کے بھائی سے ٹیلی فون پر گفتگو کر تے ہوئے کہی۔ جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ عثمان خان کاکڑ بلو چستان کی سیا سی تا ریخ کا وہ درخشندہ باب ہیں کہ جنہوں نے ہمیشہ بلو چستان کے حقوق یہاں کی عوام اور مسائل کے حل کیلئے ایک مو ثر آواز بن کر جدو جہد کی اور کر دار اد ا کیا انہوں نے جس طرح اپنی سا ری زند گی بلخصوص بطور سینیٹرانہوں نے جس طر یقے سے بلو چستان کی نمائند گی کی ہے اس پر ہر بلو چستا نی کو فخر ہے سا بق سینیٹرعثمان خان کاکڑ کی سیا سی اور سما جی خد مات کی وجہ سے انکی نا سا زی طبیعت پر پورا بلو چستان تشو یش کا شکار ہے انہوں نے کہاکہ پارٹی قیادت نے بھی سا بق سینیٹر عثمان خان کاکڑ کے علاج معا لجے میں بھر پور معا ونت کر نے کیلئے یقین دھا نی کر وائی ہے ہم دعا گوں ہیں کہ عثمان کاکڑجلد ہی صحتیا ب ہوں اور ایک بار پھر بلو چستان کی مو ثر آواز بن کر ہمیں نظر آئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں