شوگر سکینڈل کیس‘ شہباز شریف کا ایف آئی اے کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)میں پیش ہونے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے ایف آئی اے میں پیش ہونے کا فیصلہ اپنے وکلا ء کی مشاورت سے کیا۔ ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز بھی ایف آئی اے میں 24 جون کو پیش ہوں گے۔فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی نے شہباز شریف کو شوگر سکینڈل کیس کی تحقیقات میں طلب کر رکھا ہے جبکہ حمزہ شہباز کو 24جون کو بلایا گیا ہے۔ایف آئی اے کی جانب سے شہباز شریف کو تمام سوالوں کے جوابات ساتھ لانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے پیش نہ ہونے کی صورت میں گرفتاری کا عندیہ دیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں