بلوچستان،40افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص

کوئٹہ:بلوچستان میں 40افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی جسکے بعد ابتک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 26673ہوگئی ہے۔محکمہ صحت کے کورونا وائرس سیل کی رپورٹ کے مطابق پیر کو بلوچستان میں 690افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ کئے گئے جس کے نتیجے میں کوئٹہ میں 13،کیچ میں 16،خضدار میں 3،لسبیلہ اورقلات میں 2،2،واشک،ژوب،لورالائی،آواران میں ایک ایک شخص میں تشخیص ہوئی جسکے بعدابتک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد26673ہوگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق چوبیس گھنٹے کے دوران صوبے میں کورونا وائرس کے79مریض صحت یاب ہونے کے بعد ابتک صحت یاب ہونے والوں کی تعداد25658ہوگئی ہے۔رپورٹ کے مطابق صوبے کے ہسپتالوں میں 25مریض ہائی فلو آکسیجن پر زیرعلاج ہیں صوبے میں کورونا وائرس پھیلنے کی شرح 5.79فیصد رہی جبکہ صوبے میں ابتک کورونا وائرس سے 301افراد جاں بحق ہوچکے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں