خضدار، عثمان لالا کے جسد خاکی خضدار پہنچنے پر والہانہ استقبال

خضدار(نمائندہ انتخاب)سیاسی پارٹیوں کے ورکر عہدیدار سماجی قبائلی شخصیات کی جانب سے عثمان لالا کے جسد خاکی کی خضدار پہنچنے پر نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء سردار محمد اسلم بزنجو ،بی این پی لعل جان بلوچ جمعیت علماء اسلام کے مولانا عنایت اللہ رودینی بی این پی (عوامی) کے ڈاکٹر عمران ودیگر پارٹیوں کے کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کرکے والہانہ استقبال کیا اور پھول نچاور کرکے عثمان لالا کو ان کی سیاسی و جمہوری جدوجہد پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا اس موقع پر کارکنوں نے زبردست نعرے بازی کی اور فضاء بلوچ پشتوں اتحاد کے نعروں سے گونج اٹھا۔اس موقع پر نیشنل پارٹی و بی ایس او پجار خضدار کے رہنماوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عثمان لالا سینٹ سمیت ہر فورم پر بلوچ و پشتون مظلوم عوام کے حقوق کے لئے آواز بلند کرتے رہے ان کی جمہوری جدوجہد کے عوض نیشنل پارٹی و بی ایس او پجار سمیت ہر مکتبہ کے افراد انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔انہوں نے مذید کہا کہ بلوچ قوم اس دکھ کی کھڑی میں پشتون عوام کے دکھ میں برابر شریک ہیں۔نیشنل پارٹی سمجھتی ہے کہ میرِ جمہوریت میر حاصل خان بزنجو کے بعد بلوچستان سے مظلوم و محکوم اقوام کے لئے بلند ہونے والی ایک اور توانا آواز ہمیشہ کے لئےخاموش ہوگیا

اپنا تبصرہ بھیجیں