متحدہ اپوزیشن کے ایم پی ایز اور رہنماوں نے ثابت کر دیا ہے کہ مقدمات اور زندان کی صعوبتیں ان کے حوصلے پست نہیں کر سکتے،بی این پی

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ متحدہ اپوزیشن کے ایم پی ایز اور رہنماوں نے ثابت کر دیا ہے کہ مقدمات اور زندان کی صعوبتیں ان کے حوصلے پست نہیں کر سکتے عوام کے حقوق کے حصول اور ان کے بنیادی انسانی ضروریات‘ سماجی اور معاشی مشکلات کا شکار ہیں عوام کے احساسات و جذبات کی ترجمانی متحدہ اپوزیشن بلوچستان کی ترجیحات میں شامل ہے گزشتہ تین دن سے بجلی گھر تھانے میں جذبے و جوش کے ساتھ ایم پی ایز اپنے غیور عوام کیلئے صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں عوام اکیسویں صدی میں اتنے باشعور ہیں انہیں حکمرانوں اور اپوزیشن کے ترجیحات کے بارے میں بخوبی علم ہے عملی طور پر متحدہ اپوزیشن بلوچستان کی جماعتیں قربانیاں دیتے ہوئے پیچھے نہیں ہٹیں گے مقدمات‘ انتقامی کارروائیاں متحدہ اپوزیشن کے ایم پی ایز‘ رہنماوں‘ کارکنوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتے بیان میں کہا گیا ہے کہ جس طرح بلوچستان کے روایات کو پامال کیا گیا اور بکتر بند گاڑی کے ذریعے ایم پی ایز اور خواتین اراکین اسمبلی کو کچلنے کی کوشش کی گئی یقینا پورے ملک میں حکمرانوں کی جگ ہنسائی ہوئی اندازہ نہیں تھا کہ حکمران اس حد تک گر سکتے ہیں اسمبلی کے استحقاق کو مجروح کرنا‘ بکتر بند گاڑی سے اراکین اسمبلی کو کچلنے سے بھی گریز نہیں کیا گیا یقینا ایسے اقدامات سے ان کے حقیقی چہرے عوام کے سامنے عیاں ہو چکے ہیں متحدہ اپوزیشن کے اراکین کے خلاف مقدمات درج کرنا جمہوریت پر شب خون مارنا ہے وہ ایم پی ایز جو زخمی ہوئے ہیں تحریری طور پر ایف آئی آر درج کرنے کے حوالے سے بھی پولیس احکامات سے رابطہ کیا گیا مگر حکمرانوں کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنا خود قانون کی دھجیاں اڑانا ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی اور متحدہ اپوزیشن یقینا عوام کے حقوق کے حصول کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیں سرداراختر جان مینگل کی قیادت میں بی این پی معاشرے میں ہونے والے ناانصافیوں کو برداشت نہیں کرے گی چاہے اس کیلئے جتنی بھی قربانیاں دینی پڑیں عوام اور ان کے مسائل کا حل ہمارا اولین نصب العین ہے عوامی‘ جمہوری سیاسی قوت ہونے کے ناطے عوامی امنگوں کے تحت سیاست کر رہے ہیں بی این پی کے ایم پی ایز‘ مرکزی رہنماوں نے قیدوبند کو خندہ پیشانی سے قبول کر کے عوام کو باور کرایا ہے کہ ان کے حقوق کا حصول ہماری ذمہ داریوں میں شامل ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں