صدرپاکستان کی سبی، بلوچستان میں ایف سی پر حملے کی مذمت

اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سبی، بلوچستان میں ایف سی کی پٹرولنگ پارٹی پر دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستانی قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستانی قوم اور سیکورٹی فورسز نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی قربانی دی، قوم کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے جوانوں کو یاد رکھا جائے گا۔ صدر مملکت نے شہداء کے درجات کی بلندی، اہلِ خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں