حکومت سے عوام کی توقعات دم توڑ رہی ہیں, سراج الحق
تیمرگرہ: امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت سے عوام کی توقعات دم توڑ رہی ہیں اورحکومت صابن کی ٹکی پر کھڑی ہے جبکہ معیشت وینٹی لیٹر پر ہے حکومت کی غفلت اور لا پرواہی سے کرونا وائرس کراچی پہنچ گیا۔ ان خیا لات کا اظہار انھوں نے تیمرگرہ ریسٹ ہاوس میں جے ائی یوتھ کے زیر اہتمام سیرت نبی کوئز مقا بلوں کے بڑی تقریب تقسیم انعا مات سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے جے ائی یوتھ پاکستان کے صدر زبیر احمد گوندل، جما عت اسلامی لوئر دیر کے امیر اعزاز الملک افکاری، جے ائی یوتھ لویر دیر کے صدر فاروق حمید اللہ، مشتاق احمد، نے بھی خطاب کیاسنیٹر سراج الحق نے کہا کہ نوجوان جماعت اسلامی اور پاکستان کا مستقبل اور سرمایہ ہے انھوں نے کہا کہ پاکستان ہمیں خیرات میں نہیں ملا ہے اس کے لئے ہماری بزرگوں، خواتین اور نوجوانوں نے لاکھوں کی تعداد میں جا نوں کی نذرانے پیش کئے لیکن بد قسمتی سے 70سال گزرنے کے باوجود قیام پاکستان کے مقاصد پورا نہیں ہوئے اور حکمران ملک کی جغرا فیائی حدود کا بھی تحفظ نہ کرسکے اور بنگلہ دیش ہم سے جدا ہوا انھوں نے کہا کہ انگریز تو یہاں سے چلے گئے لیکن ملک پر انگریزوں کے بوٹ پالش کرنے والوں کے پڑ پوتوں کی حکومتیں چلی آرہی ہے