افغانستان میں ہمارا دشمن ملک بھارت بیٹھا ہوا ہے جو افغان سرزمین ہمارے خلاف استعمال کر رہا ہے،ضیاء اللہ لانگو

کوئٹہ:صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ ایئر پورٹ روڈ دھماکہ موٹرسائیکل میں نصب دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے سے ہوا جس میں 3 سے 4 کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا دھماکہ میں 5 جوان زخمی ہوئے ہیں فورسز کا قافلہ گزر رہا تھا جسے نشانہ بنایا گیا زخمیوں کو سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کر دیا گیا افغانستان میں ہمارا دشمن ملک بھارت بیٹھا ہوا ہے جو افغان سرزمین ہمارے خلاف استعمال کر رہا ہے بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایئر پورٹ روڈ پر ہونے والے دھماکہ کے بعد جائے وقوعہ پر میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ فورسز کا قافلہ گزر رہا تھا اس دوران موٹرسائیکل میں نصب 3 سے 4 کلو دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے دھماکہ ہو گیا جس کے نتیجے میں سیکورٹی فورسز کے 5 جوان زخمی ہوئے انہوں نے کہا کہ دھماکہ میں زخمی ہونے والے جوانوں کو سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کر دیا گیا بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں وہ افغانستان میں بیٹھ کر افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کر رہا ہے جب تک افغانستان کے حالات ٹھیک نہیں ہوتے اس کے اثرات ہم پر مرتب ہونگے اس طرح کے واقعات مزید ہو سکتے ہیں اس واقعہ میں وہ لوگ ملوث ہیں جو پاکستان کے حالات خراب کرنا چاہتے ہیں پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے لیکن یہ ترقی پاکستان دشمنوں کو ہضم نہیں ہو رہی اور ترقی میں راہ میں رکاوٹیں حائل کرنے کی ناکام کوششیں کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں