کیچ میں کرونا کیسز کی بڑھتی ہوئی شرح کے باعث محکمہ صحت بلوچستان کا 6رکنی ٹیم تربت بھیجنے کا فیصلہ
تربت (نمائندہ انتخاب) کیچ میں کرونا مریضوں کی بڑھتی ہوئی شرح کے باعث محکمہ صحت بلوچستان نے 6رکنی ٹیم تربت بھیجنے کا فیصلہ کرلیاہے، ڈی جی ہیلتھ سروسز بلوچستان کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ صحت بلوچستان کی 6رکنی ٹیم کو فوری طورپر ڈی ایچ اوکیچ کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، ٹیم میں ڈاکٹراحسان لاریک، ڈاکٹرمبارک، ڈبلیو ایچ اوکے کنسلٹنٹ محمد عزیر، سنیئرمائیکروبائیولوجسٹ نورسعدی خان اورمائیکروبائیالوجسٹ نویدنجیب اور شیخ احمدشامل ہیں۔
Load/Hide Comments


