پنجگور،پی پی ایچ آئی کی ناقص کارکردگی،مراکز صحت بند
پنجگور ( نامہ نگار ) پنجگور میں پی پی ایچ آئی کی ناقص کارکردگی بنیادی مراکز صحت میں ادویات کی قلت ڈاکٹرز اور اسٹاف کی کمی بعض مرکز صحت بند تفصیلات کے مطابق پی پی ایچ آئی پنجگور کے آفیسر کی عدمِ توجہی اور فوٹو سیشن تک محدود ہونے کی وجہ سے پنجگور کے دیہی علاقوں کے بنیادی مراکز صحت بند پڑے ہیں جس کی وجہ سے علاقے کے لوگوں کو معمولی بیماری کے علاج کے لیے پنجگور شہر آ نا پڑتا ہے دوسری جانب شہر کے مختلف علاقوں کے بنیادی مراکز صحت میں ادویات اور سہولیات کا فقدان ہے اور مرمت نہ کرنے کی وجہ سے کھنڈرات کا منظر پیش کر رہے ہیں عوامی حلقوں نے پی پی ایچ آئی کے زمہ داران اور ڈپٹی کمشنر پنجگور سے اپیل کی ہے کہ پنجگور کے دیہی علاقوں کے بند مراکز صحت کو بحال کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں اور پنجگور میں ایماندار آفیسر کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے
Load/Hide Comments


